وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر پولیس افسرخالق داد لک کی رپورٹ کو مفروضوں پر مبنی اور ناقابل بھروسہ قرار دے دیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہےجس میں ڈی پی او کے تبادلے میں سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کی تردید کردی ہے۔
جواب میں کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے میں سیاسی اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا، اپنا دفتر کبھی خلاف قانون استعمال نہیں کیا، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اوراس پر عمل پیرا بھی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالق داد کی رپورٹ خیالات، خدشات اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے ۔












