مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کےآمدن سے زائد اثاثوں کےمعاملے پربھی نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
نیب کی نئی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف سے پوچھ گچھ کی ،ایف بی آر نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ٹیکس اورجائیدادکی تفصیلات نیب کو فراہم کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے 1997 سے 2018 تک کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں، ایف بی آر نے شہباز شریف کی جائیداد کی تفصیلات بھی نیب کو دے دیں۔
شہبازشریف کے انکشافات کی روشنی میں ان کے بچوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
نیب نے سلمان شہباز کو بھی کل 10 اکتوبر کو طلب کیا ہوا ہے،سلمان شہباز کے اکاونٹس مختلف اکاونٹس میں مختلف ٹرانزیکشن ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔













