آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ، ناصر درانی عہدے سے مستعفی

0
674

سابق آئی جی پنجاب ناصر خان درانی نے مشیر پولیس ریفارمز کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ناصر درانی نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر استعفی دیا ہے۔ اس سے قبل ناصر درانی آئی جی خیبر پختونخوا کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے اور پولیس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیرِاعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن انہوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

سابق آئی جی پنجاب خالد فاروق نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ناصر درانی کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے آئی جی کے تبادلے کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY