بھارت میں مودی حکومت کے متنازع طلاق بل کے خلاف ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، طلاق بل کو اسلامی قوانین میں مداخلت قرار دے دیا، خواتین مظاہرین نے حکومت سے طلاق بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی شہر وں میں ہزاروں خواتین نے مودی حکومت کے متنازع طلاق بل کے خلاف احتجاج کیا، خواتین نے متنازع طلاق بل کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

طلاق بل، مودی سرکار کے خلاف ہزاروں خواتین کا احتجاج
خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں مانتے، طلاق کا معاملہ اسلامی قوانین کے مطابق ہی ہونا چاہیے اور ہم اسی کو مانتے ہیں۔

طلاق بل، مودی سرکار کے خلاف ہزاروں خواتین کا احتجاج
مظاہرین نے حکومت سے متنازع طلاق بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، طلاق بل کے مطابق ایک ساتھ تین طلاق دینے والے کو جرمانہ اور تین سال قید کی سزا رکھی گئی ہے، متنازع طلاق بل جنوری میں بھارتی لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا جبکہ راجیا سبھا میں اس کی منظوری باقی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY