سعودی عرب : ریکروٹنگ فرمز گھریلو ملازمین کے حوالے سے انشورنس کوریج فراہم کریں گی

0
522

سعودی عرب میں کابینہ نے ریکروٹمنٹ فرموں کو اس بات کا پابند کر دیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی طرف سے گھریلو ملازمین کو اجرت پر بھرتی کرنے کے معاہدے میں انشورنس کوریج بھی شامل کریں۔

یہ فیصلہ  کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد وڈیو کال کے ذریعے سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔

مذکورہ معاہدوں میں شامل انشورنس کوریج کا مقصد آجر اور ملازم دونوں کے حقوق کو یقینی بنانا ہے جب کہ ملازم اپنا کام جاری رکھنے سے انکار کر دے یا پھر معاہدے کی مدت پوری نہ کرے۔

فیصلے کے مطابق پہلے دو سال کے لیے انشورنس کے اخراجات ریکروٹنگ فرموں اور آجروں کے بیچ طے پانے والے معاہدوں میں شامل کی جائے گی۔ دو سال بعد آجر کی جانب سے ملازم کے قیام کی تجدید کی صورت میں انشورنس کوریج اختیاری ہو گی۔

کابینہ نے اجلاس میں مملکت میں سرمایہ کاری کی وزارت منظم کرنے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے وزیر سیاحت یا ان کی نیابت کرنے والے کو سیاحت کے شعبے میں دو مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے سلطنت عُمان اور فرانس کے ساتھ بات چیت کے اختیارات سونپ دیے۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ادارہ سیاحت کے ساتھ مذاکرات کا اختیار بھی سونپا گیا ہے۔ اس کا مقصد برقی تعلیم کے طریقے سے انسانی صلاحیتوں کو ترقی دینا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY