پاکستان سے ایک اور بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا

0
206

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کےسفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے، اہلکاروں میں آ ئی بی افسر بلبیر سنگھ فرسٹ سیکرٹری اور راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کی حیثیت سے تعینات ہیں۔

بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا کبھی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرتا ہے تو کھبی کل بھوشن یادیو کی صورت میں بلوچستان میں را کے ایجنٹ کو تعینات کرتا ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے

بھارتی ہائی کمیشن کے دو سینئر افسر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان افسروں میں آ ئی بی افسربلبیرسنگھ بھارتی ہائی کمیشن میں بطور فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن تعینات ہے جبکہ راجیش کماراگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ہے زرائع کا کہنا ہے کہ راجیش کمار اگنی ہوتری پاکستان میں تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہاہے

تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے بارے میں تاحال ابھی تک انڈ یا کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY