غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدارتی ترجمان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیرا عظم کو بد انتظامی اور احتجاجی صورتحال کے پیش نظر عہدے سے برخواست کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے عوام صدر کی جانب سے اقربا پروری کو پروان چڑھانے کے حوالے سے سڑکوں پر ہیں اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ صدر پر اقتدار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اہلخانہ اور دیگر قریبی افراد کو بڑے بڑے عہدوں پر فائز کرنے کے الزامات ہیں۔
صدارتی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صدر مس پارک نے سابق صدر کے ایڈوائزر کم بیونگ جون کو نیا وزیرا عظم نامز د کر دیا ہے۔













