افغانستان کے شہر ہرات میں ایک مسجد میں بم دھماکے سے کم ازکم 50 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا۔

ہرات کے مرکزی ہسپتال کے عہدیدارڈاکٹرمحمد رفیق شہزاد کا کہنا تھا کہ 50 لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

دھماکا شام کے وقت ہوا تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دوروز قبل کابل میں عراقی سفارت خانے کے باہر دھماکا ہوا تھا اور مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم حکام کے مطابق چار حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔
اس سے قبل رواں سال جون میں کابل کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

کے آغاز میں کابل میں ہونے والے ٹرک بم دھماکے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY