فضل الہی چودھری ،پاکستان کے سابق صدر

0
1765

فضل الہی چودھری (1973-1978)، 1973ء کے آئین کے تحت ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان کے  وہ پہلے صدر بنے۔

مرالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں 1904ء کو پیدا ہوئے۔

زرعی یونیورسٹی لائل پور(فیصل آباد)بی ایس سی کیا، علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم اے انگلش اور ایل ایل بی کیا،ضلع گجرات میں پریکٹس کرتے رہے۔

1933ء میں گجرات ڈسٹرک بورڈ کے رکن رہے 1944ء میں گجرات ڈسٹرک مسلم لیگ کے صدر بنے،1946ء مین پنجاب اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے ون یونٹ دور میں مغربی پاکستان اسمبلی کے ارکان بنے1965ء میں سینئر ڈپٹی اسپیکر بنے1969ء میں پیپلز پارٹی میں شریک ہوئے دسمبر 1970 میں کھاریاں کے ایم این اے منتخب ہوئے1971ء میں قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے1973ء میں پاکستان کے پہلے صدرمنتخب ہوئے اور پارلیمانی سیاست میں وسیع تجربہ رکھتے تھے۔ وہ ستمبر 1978ء تک ملک کے صدر رہے اور جنرل ضیاء الحق کی طرف سے اقتدار پر قبضے کے بعد مستعفی ہو گئے۔ آپ کا تعلق گجربرادری سے ہے۔

وفات
یکم جون 1982ء کو فوت ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY