مغربی افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں کے فوجی کیمپ پر حملے میں 14اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق حملہ مالی کے شمالی علاقہ تمباکتو میں درجنوں حملہ آوروں نے ہفتے کی صبح فوجی کیمپ پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملے میں 17 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ جوابی کاروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY