عام انتخابات،الیکشن کمیشن کا مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ

0
1215

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت سے مزید مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط لکھا جائےگا، فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فنڈز بیلٹ پیپرکی چھپائی سمیت دیگرانتخابی امور پر خرچ کیے جائیں گے، آئندہ عام انتخابات کیلئے مرحلہ وار مزید فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزارت خزانہ عام انتخاب کیلئے پہلے بھی الیکشن کمیشن کوفنڈزجاری کرچکی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دے دی۔ ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY