اقوام متحدہ نے خبردار کيا ہے کہ افغانستان میں تقريباً تين ملين شہريوں کو خوراک کی شديد قلت کا سامنا ہے۔ عالمی تنظيم کے علاقائی کوآرڈينيٹر ٹوبی لانزر کے بقول، ڈھائی ملين افراد تک دسمبر کے وسط تک خوراک پہنچانے کی کوششيں جاری ہيں۔
ان کے بقول امدادی گروپوں نے پچھلے دنوں چھ لاکھ افراد تک کھانے پينے کی اشياء اور بنيادی ضروریات کی چیزیں پہنچائيں۔ افغانستان کے شمالی اور مغربی حصوں ميں خشک سالی کے سبب فصليں تباہ ہو گئيں جبکہ پانی کے ذرائع بھی بری طرح متاثر ہوئے، جس سبب ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہيں۔












