بھارتی زیر انتظام کشمیر میں اتوار کے روز ہونے والے مختلف پر تشدد واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات بھارتی فوج اور پولیس حکام کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ ان ہلاکتوں میں وہ چھ سویلین کشمیری بھی شامل ہیں جو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کلگام میں ایک بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے دوران دھماکے کی وجہ سے مارے گئے۔ دوسری طرف بھارت اور پاکستان کے درمیان منقسم وادی کی لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے والی ایک مسلح جھڑپ میں تین بھارتی فوجی اور دو نامعلوم جنگجو مارے گئے ہیں۔












