سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے لائسنس کا معاملہ زیر غور آیا۔
کمیٹی کو پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ 2015 میں کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم ہوا تھا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، آنے والے دنوں میں سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں چلی جائے گی اور معاہدہ دوبارہ ہو جائے گا۔
حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ اس پر عدالت کا اسٹے ہے اسی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوا۔
کمیٹی کے رکن سینیٹر فدا محمد نے سوال کیا کہ 8 سال سے یہ معاہدہ نہیں ہوا کون ذمہ دار ہے؟ جس پر وزارت توانائی کے حکام نے کہا کہ پچھلے تین چار مہینوں سے ان معاہدوں پر کام ہو رہا ہے، معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہے ہم نے اس پر کام مکمل کیا ہے۔












