وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گھوٹکی کے مہر برادران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو گھوٹکی کے حلقے این سے 205 میں دھاندلی نہ کرنے دی جائے۔
ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی گوہر مہر نے وزیراعظم کو یہ بتاتے ہوئے کہ سندھ کی حکمراں جماعت پی پی پی آئندہ انتخاب میں دھاندلی کرسکتی ہے، مطالبہ کیا کہ فوج اور ریجنرز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔
جس پر وزیراعطم نے مذکورہ بالا یقین دہانی کروائی اور علی گوہر مہر کو گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔












