صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر ‏ایران کا جواب مسترد کر دیا

0
932

ایرانی سرکاری میڈیا‏ کے مطابق ایران نے امریکی تجاویزکو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا‏ کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھی۔

ایرانی سرکاری میڈیا‏ کے مطابق ‏ایرانی تجاویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب کا اصل متن تھا کہ تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کی جائے، ایران پر مستبقل میں دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت مانگی گئی۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سے تیل برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ایران کی جانب سے معاہدے پر دستخط ہوتے ہی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا اور ایران نے جواب میں تمام منجمد اثاثے بحال کرنے کامطالبہ کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY