سیکیورٹی فورسز نے قلات کے علاقے منگھوچر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے4 دہشت گرد ہلاک کردیئے ، جبکہ کارروائی میں 2 سپاہی شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی وارث کا تعلق جھنگ سے تھا جس نے سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے جبکہ سپاہی میر عالم کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔
آپریشن کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔












