ایرانی صدر نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا

0
717

ایرانی صدر نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا۔

ایرانی پارلیمنٹ نے تعاون معطلی کا بل منظور کیا تھا جس کی سپریم کونسل نے بھی توثیق کی تھی، عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کی ایران میں پابندی کی تجویز بھی زیر غور کیا گیا۔

آئی اے ای اے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران میں داخلے کی اجازت صرف قومی سلامتی کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ایٹمی تنصیبات سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کیمرے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا، جس میں 10 سے زائد ایٹمی سائنسدان، اعلیٰ فوجی افسران کو قتل کردیا گیا جبکہ فضائی حملوں میں سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

یاد رہے ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کیے جس میں درجنوں صہیونی مارے گئے جبکہ ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے، تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں اور سرکاری و فوجی دفاتر تباہ ہوگئے۔

واضح رہے اسرائیل نے امریکا سے مدد طلب کی جس کے بعد امریکا کے بی 2 بمبار طیاروں نے ایران کے تین جوہری پاور پلانٹس پر شدید بمباری کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY