نیوز ایجنسی روئٹرز نے ماسکو حکومت کی دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات پہلی دسمبر کو بیونس آئرس میں طے ہے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا یہ ملاقات معمول کے مطابق ہو گی۔ بدھ اٹھائیس نومبر کو کریملن کے ایک معاون نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

امریکی صدر حالیہ یوکرائنی روسی تنازعے کے تناظر میں پوٹن کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ٹرمپ نے ملاقات برقرار رکھنے کو اپنے قومی سلامتی کے مشیروں کی تنازعے سے متعلق حتمی رپورٹ کے ساتھ نتھی کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY