کراچی کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شام سے بجلی غائب ہے، گھرو ں میں نمازِ عید کی تیاری کے لیے بھی پانی نہیں رہا۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے طوفانی بارشوں کے سسٹم کے باعث کئی علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ، بجلی کی طویل بندش نے عید کے موقع پر عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔

کراچی میں بجلی کی طویل بندش نے عید کی تیاریاں اور قربانی کی خوشیاں غارت کردیں۔

عید کے دنوں میں کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہ سکتی ہے، کےالیکٹرک

دوسری جانب بجلی کی بحالی سے متعلق کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ ایف بی ایریا، گلشن، کورنگی، سوسائٹی اور کلفٹن میں بجلی بحال ہے جبکہ کچھ علاقوں کے رہائشیوں کا الیکٹرک کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی ابھی تک غائب ہے۔

دوسری جانب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 4پمپس کی بجلی کل سہہ پہر سے معطل ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو ڈھائی کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہناہے کہ دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر مرمتی کام جاری ہے۔ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY