سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں جرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز کی کام یاب کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے مزید بارہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں جو سائبر کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

چاکیواڑہ اور کھارادر سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے، ان ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ، فاروق مایا گروپ اور غفاز ذکری گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ اور متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY