یمن میں ایک سبزی منڈی پر سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے کیے جانے والے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں یہ کارروائی بدھ کے دن کی گئی تھی، جسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سن دو ہزار پندرہ میں یمنی خانہ جنگی میں سعودی عسکری اتحاد کی فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک کم ازکم دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔












