جی چاہتا ہے
کہ چمچماتے موروں کے پر نوچ کر
کرگس کے منہ میں دے دوں
فارِ نحیف دل کی مانند مانِسوں کو
شیر کا دل دے کر
عزت کے سنگھاسن پر بٹھا دوں
میں کم ذاتوں کو بالا خانوں سے اتار کر
پاتال کے تہہ خانوں میں رکھ دوں
میں بھرے پیٹوں اور حریص مونہوں کے پیچھے
ہلکائے کتے چھوڑ دوں
ہڈیوں کے ڈھانچوں پہ مڑھی ہوئی سیا ہ جلد والے
شاہزادوں کو
ان کی اصلی رنگت اور چمک لوٹا دوں
ان کی ریتلی جلتی بنجر زمینوں کو
سر سبزو شاداب وادی میں بدل دوں
ان کی خس و خاشاک کٹیاؤں کو،آنِ واحد میں
محل بنا کر ان کو اس میں
مخملیں گدیلوں پر رکھ دوں
پرانے حرامخور بھر پیٹ ناشکروں کو
ان کی خدمت پر مامور کر دوں
اور پھر زمین کے وسط میں جاکر
سجدہ ریز ہو جاؤں
طاہرہ مسعود

SHARE

3 COMMENTS

LEAVE A REPLY