مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 6 نوجوانوں کو شہید کر دیاجبکہ چھاپوں میں 9کشمیریوں کو گرفتار کرلیا، وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا اور اننت ناگ میں محاصرے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے شوپیاں میں چھاپوں کے دوران 9 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری طرف مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال رہی، قابض انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروسز اور ریل سروس بند کر رکھی ہے۔












