جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلفون پر بات چیت میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ میرکل نے سعودی حکومت سے واقعے کی فوری، شفاف اور قابل یقین وضاحت کا بھی مطالبہ کیا۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ قتل کے تمام ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔
دریں اثنا یورپی پارلیمنٹ اور آسٹریا کی حکومت نے سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے












