سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی جبکہ وفاقی وزیراعظم سواتی نے راضی نامے کی نقل اٹارنی جنرل کو فراہم کردی ہے۔
چیف جسٹس نے غیرقانونی تبادلے کے حوالے سےحکومت سے جواب طلب کر رکھاہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ امور شہریارآفریدی اور اعظم خان سواتی مشاورت کے لئے سپریم کورٹ آئے اوراٹارنی جنرل سے مشاورت کی۔
اعظم سواتی نے راضی نامہ کی نقل جبکہ وزیرداخلہ شہریارآفریدی نے چارج سنبھالنے کے احکامات کی نقول اٹارنی جنرل کوفراہم کردیں ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی کے ساتھ تنازع کے فریق نیازمحمد کے بھائی عبداللہ نے نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کابھائی نیاز خان بے قصورہے، کس قانون کے تحت بھائی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کیا۔نیازمحمد کے بھائی نے وزیراعظم عمران خان سے اعظم سواتی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کی جائے بصورت دیگر اعظم سواتی کے گھر کے باہر دھرنادیں گے۔
اس موقع پرباجوڑسے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے لے کرنیچے تک سب اس واقعہ میں ملوث ہیں۔












