کراچی کے علاقے نیو کراچی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگائے جانے سے ایک بچی انتقال کر گئی، طبی عملے کی مبینہ غفلت پر علاقے کے لوگوں نے احتجاج کیا۔
ابراہیم حیدری میں 12 سال کے بچے کا قاتل اس کا پڑوسی نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، فیڈرل بی ایریا جوہر آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، گلستان جوہر کے پرفیوم چوک پر لوگوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نیو کراچی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے دو سال کی بچی جاں بحق ہوگئ، بچی کی موت پر علاقہ مکینوں نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا، جس کی وجہ سے عملہ اسپتال چھوڑ کر چلا گیا۔
پولیس کے مطابق اسے واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا سے ملی،پولیس اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی ہے، تاہم اہل خانہ نے واقعے سے متعلق پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔












