ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کی نئی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، اور وہ ان پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا۔

صدر روحانی کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ ماہ ہماری عوام نے مشکل وقت دیکھا ہے، اگلےکچھ ماہ بھی مشکل ہو سکتے ہیں،حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کی پوری کوشش کرے گی،لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی حکومت امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی فروخت روکنے کے امریکی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، ایران پر امریکا کی نئی پابندیوں کا چار نومبر سے آغاز ہو رہا ہے، مئی میں ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY