پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جمعرات کو انگلش کائونٹی یارک شائر کی جانب سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
لیڈز کے ہیڈنگلے گراونڈ میں سرفراز احمد بلاسٹ ڈربی شائر کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باوجود ہیمپشائر کو کینٹ کے ہاتھوں 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر اور کینٹ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کینٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔












