شمالی افریقی ملک لیبیا کی خطرناک داخلی صورت حال پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور اُن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ گفتگو کی ہے۔
جرمن حکومتی ترجمان کے مطابق اس معاملے پر مزید بات چیت کے علاوہ سفارتی کوششوں کو تقویت دینے پر تینوں لیڈروں نے اتفاق بھی کیا۔ چانسلر میرکل نے روسی اور ترک صدور کے ساتھ شامی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ تینوں لیڈروں کی ٹیلی فونک بات چیت اتوار انتیس دسمبر کو ہوئی۔












