سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت پر خاموشی توڑتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی طرف سے پہلا بیان جاری کیا گیا ہے۔
جعمے کے دن بلغاریہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خاشقجی کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے لیکن خطے کے لیے بڑا مسئلہ ایران ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر برائے توانائی نے خاشقجی کے قتل کو ’قابل حقارت‘ قرار دیتے ہوئے خطے کا بڑا مسئلہ ایران کو قرار دیا تھا۔
سعودی حکومت کے ناقد خاشقجی کی ہلاکت پر ریاض حکومت کو سخت بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔












