فخر عالم دنیا کا چکر لگانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

0
1213

فخر عالم دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ، ان کا مشن پرواز 28 روز بعد کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے اپنا ’مشن پرواز‘ مکمل کر کے امریکا پہنچ گئے ہیں۔ فخرعالم نے اس مشن کی تکمیل کے ساتھ ہی دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

فخر عالم نے اس مشن کے لیے 10 اکتوبر کو امریکی ایئرپورٹ سے پہلی اڑان بھری تھی۔ انگلینڈ ، آسٹریلیا ،جاپان ، روس سمیت 24 سے زائد ممالک کی فضاؤں کو پارکرکے وہ ہیوسٹن پہنچے ہیں ۔

مشن کی تکمیل پرفخرعالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY