موبائل فون کا استعمال کینسرکا سبب بن سکتا ہے

0
1034

نئی امریکی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل فون کا استعمال کینسرکا سبب بن سکتا ہے۔

یہ سنسنی خیز انکشاف امریکا میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن کے تحت ہونے والیایک تحقیق میں کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کا استعمال کینسر کا سبب بنتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران لیبارٹری میں چوہوں پر طویل عرصے سے تحقیق کی گئی جس کے نتائج میں دیکھا گیا کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے متاثرہ چوہوں میں کینسرکے جراثیم پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون کا استعمال آپ کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے جس کا کم سے کم استعمال آپ کی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY