ٹرمپ نے امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کردیں

0
785

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کے بیان کے ردعمل میں امریکا کی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطےکے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے روس کے سابق صدر اور روس کی سکیورٹی کونسل کے موجودہ سربراہ دمتری میدویدیف کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات کے ردعمل میں 2 جوہری آبدوزوں کو ’مناسب علاقوں‘ میں متعین کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ اگریہ بیانات محض الفاظ سے بڑھ کر کچھ نکلیں تو امریکا اس کے لیے تیار ہو۔

سابق روسی صدر کے بیان کا ردعمل، ٹرمپ نے امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کردیں
ٹرمپ نے کہا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، امید ہے کہ یہ موقع ان میں سے ایک نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا یہ بیان سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کے اس بیان کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں ٹرمپ کی جانب سے روسی مشیعت کو مردہ قرار دینے پر سویت دور کے ’ڈیڈ ہینڈ‘ کا ذکر کیا تھا۔

’ڈیڈ ہینڈ‘ سوویت دور کے اس خفیہ اور نیم خودکار نظام کا نام ہے جسے دشمن کے کسی حملے میں روسی قیادت کے خاتمے کی صورت میں بھی روس کی جانب سے جوہری میزائل لانچ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY