نگران وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
وزیر داخلہ حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں نا کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نا ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صرف نیب اور کرمنل کیسز چل رہے ہیں، سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے اور سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی۔












