منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 2 فاقی وزرا سمیت 14 رہنماوں کو طلب کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنماوں کو 12 سے 14 نومبر کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے ۔
جیو نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی وزراء فروغ نسیم ، خالد مقبول صدیقی ، اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماںو ں ، عادل صدیقی، عدنان احمد، سفیان یوسف ،محمد علی راشد، نشاط محمود ضیا، اقبال محمد علی خان، محمد مزمل قریشی ،محمد دلاور، افتخار عالم، عبدالوسیم، عظیم فاروقی اور شیراز وحید کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔
ایم کیو ایم کے رہنماوں کو خدمت خلق فاونڈیشن میں مختلف رقوم جمع کرانے کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔












