ایک نئے جائزے کے مطابق جرمنی میں غیرملکیوں کے خلاف تعصب میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔ جرمنی کی لائپزگ یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق ہر تیسرا جرمن شہری غیر ملکیوں سے متعلق متعصبانہ رائے رکھتا ہے۔
اس سروے میں شامل چھتیس فیصد جرمنوں نے اس رائے سے اتفاق کیا کہ غیرملکی اس فلاحی ریاست کا فائدہ اٹھانے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ غیر ملکیوں کے خلاف سب سے زیادہ تعصب جرمنی کے مشرقی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔











