لائن آف کنٹرول پر بھارت نے ایک با پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کںٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ صبح سے اب تک جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

سرحد پر پاک بھارت فورسز کے فائرنگ کے تبادلے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں شدت آگئی ہے جس کے نتیجے میں متعداد پاکستانی شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مویشیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگ بھی جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY