سپریم کورٹ: قتل کا ملزم 11 سال بعد بے گناہ قرار

0
41

سپریم کورٹ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر قتل کے الزام میں ملزم کو گیارہ سال بعد بری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم محمد منشا کے خلاف مرید کے میں اپنے بہنوئی اشرف کے قتل کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، اپیل پر ہائیکورٹ نے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گواہان کا سچ نہ بولنا بھی المیہ ہے، ہر عدالت سچ کی تلاش میں ہے، افسوس کہ نچلی عدالتیں سب مان جاتی ہیں، عدالت نے ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY