افغانستان کے شمالی صوبے تخار اور جنوب مشرقی صوبے غزنی ميں طالبان جنگجوؤں کے حملوں ميں درجنوں سکيورٹی اہلکار اور شہری مارے گئے ہيں۔

صوبائی کونسل کے ارکان محمد اعظم افضالی اور سيد صلاح الدين برہانی نے بتايا کہ بدھ اور جمعرات کی درميانی شب طالبان نے تخار کے خواجہ گھر ضلعے ميں ايک فوجی اڈے پر حملہ کيا، جس ميں چودہ سے بيس افغان فوجی ہلاک اور دس سے سولہ کے درميان زخمی ہوئے۔

غزنی ميں جگہوری نامی ضلعے ميں بھی طالبان کا حملہ جاری ہے البتہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد فی الحال واضح نہيں۔ طالبان نے آج جمعرات کی صبح دو مختلف چيک پوائنٹس پر حملہ کيا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ابھی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY