پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا، باببر اعظم اور لیونگ اسٹون نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے مقررہ اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا، بابر اعظم نے 77 اور لیونگ اسٹون نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور بابر اعظم اور لیونگ اسٹون نے ملتان سلطانز کے بولر کی جم کر دھلائی کی۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 157 رنز پر گری جب لیونگ اسٹون بلند و بالا شاٹ کھیلنے گئے تو گرین کی گیند پر رسل کو کیچ دے بیٹھے، کولن انگرام 1 رن بنا کر آندرے رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا ایک رن بنا کر جنید خان کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک رن بنا کر جنید خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے تین وکٹیں حاصل کیں، جنید خان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی، جبکہ محمد عرفان، آندرے رسل، اور شاہد آفریدی کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے

SHARE

LEAVE A REPLY