ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں سے اُن کے ملک کی معیشت کسی طور پر متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسیع تر پابندیاں پہلے ہی لگائی جا چکی ہیں اور نیا کچھ بھی نہیں ہے۔
روحانی کے مطابق امریکا ایرانی تیل کی پیداوار اوراس کی بیرون ملک فراہمی کو زیرو کی سطح پر لانے میں بھی ناکام ہو گیا ہے۔ ایران کے صدر نے ایک ہفتہ وار میٹنگ میں واضح کیا کہ نئی پابندیوں کی آڑ میں امریکا نے ایرانی بینکوں، ہوائی کمپنیوں اور جہازوں کی ایک طویل فہرست جاری کی ہے اور یہ ایرانی عوام کو نفسیاتی طور پر متاثر کرنے کی کوشش ہے۔












