بالی ووڈ کی باربی ڈول اور معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی مشہور زمانہ فلم مغل اعظم کے کردار انارکلی کو سینما ا سکرین پر پیش کرنیکی خواہش رکھتی ہیں۔
کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں ماضی کی بالی ووڈ فلمیں دیکھنا پسند ہیں اگر مغل اعظم کا ری میک بنایا جائے گاتو وہ اس میں انارکلی کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ کردار بہت خوبصورت ہے ۔
یاد رہے کہ انارکلی کا کردار بالی ووڈ کی ہر دور کی سب سے حسین اداکارہ مدھوبالا نے 1960کی فلم مغل اعظم میں اداکیا تھا، کے آصف کی یہ فلم 1960میں ریلیز ہوئی تھی۔













