عالمی رہنماؤں نے پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے سو برس مکمل ہونے پر فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ سن 1914 تا 1918 جاری رہنے والی اس جنگ میں کئی ملین افراد مارے گئے تھے۔
اس جنگ کے خاتمے کی یادگاری تقریب میں 60 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس جنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی شریک تھے۔












