افغانستان کے دو صوبوں میں ہونے والی شدید جھڑپوں اور دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن محمد رحیم حسنی کے مطابق اس صوبے کے دو اضلاع میں طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران 60 سے زائد کمانڈوز اور مسلح سویلین ہلاک ہوئے۔ افغانستان کے ایک اور صوبہ فراہ میں ہونے والی جھڑپوں میں مقامی پولیس کے 37 اہلکار مارے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔












