سابق صدر آصف زارداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟میرے والد آج بھی عدالت میں پیشی بھگت کر آئے ہیں۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں آج ہونے والی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں ضمانت پر رہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپورپیش ہوئے تھے۔

والد کی پیشی کے بعد بختاور بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے والد آج عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کیلئے گئے تھے ، کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے،میرے والد تو عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY