امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو امریکا نے شکست دی ہے اور یہی ایک بنیادی وجہ ہے کہ امریکی دستے ابھی تک وہاں مقیم رکھے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے ٹویٹ کیا کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں داعش کو شکست سے دوچار کیا گیا۔ دوسری جانب بدھ انیس دسمبر کی صبح میں امریکی اہلکاروں نے نام مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے ایک ملک سے اپنی افواج کے مکمل انخلا پر غور کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY