وزیراعظم عمران خان نے نئے آئی جی پنجاب کو پولیس ریفارمز کا ٹاسک سونپ دیا، سول سوسائٹی اور بیورو کریٹس سے بھی تجاویز طلب کرلیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پولیس ریفارمز میں سول سوسائٹی کی تجاویز بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے بعض بیوروکریٹس کو بھی اپنی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ریفارمز کا مشن پہلے سابق آئی جی ناصر درانی کوسونپا گیا تھا تاہم ناصر درانی کے استعفے کے بعد ان کی ٹیم نے ریفارمز کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY