ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ آج سے اسلام آباد میں تمام دکانیں کھول دی گئیں۔

اس بات کا اعلان انہوں نے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دکانیں ہفتے میں 5 دن کھلیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد کی مارکیٹس مکمل بند ہوں گی۔ دکانیں فجر سے لے کر شام پانچ بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضابطہ کار پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، خلاف ورزی ہوئی تو دکان سیل کر دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY