سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی فورسز نے الحدیدہ میں تمام تر فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فوج کے تین اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اگر ان پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف دوبارہ فوجی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ یمن کی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے اس ملک میں اشیائے خورد و نوش کے ساتھ ساتھ ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY